ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔ فردوس عاشق اعوان

وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے ضامن احساس پروگرام کے تحت اہل اور حقدار طلباءکو 50 ہزار سکالرشپس دیے جائیں گے۔ یہ وظائف ان خاندانوں کے طلباءمیں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کم آمدن والے افراد کی سماجی بہبود کے پروگرام کے تحت 50 فیصد کوٹہ خواتین جبکہ دو فیصد کوٹہ معذور طلباءکیلئے مختص ہو گا۔ان وظائف میں کتابوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، رہائش اوردیگر ضروریات شامل ہوں گی۔اس کا اطلاق تقریباً 152 تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔