سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی کےتعاون کے نئے معاہدے پر دستخط کرینگے۔ مودی

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ہندوستان سلامتی کے سلسلے میں تعاون اور دفاعی صنعت کے شعبہ میں نئے معاہدوں پر دستخط کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ملکوں کا تعاون بڑھ رہا ہے ۔ مودی نے ایک انٹرویو میں کہامجھے خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کا تعاون خصوصا دہشت گردی کے خلاف لڑائی،سلامتی اور استراتجک مسئلوں پر بڑھ رہا ہے۔ میرے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے حال ہی میں ریاض کا بے حد کامیاب دورہ کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ،دفاعی تعاون پر ہماری ایک مشترکہ کمیٹی ہے اور ہم باضابطہ میٹنگ کرتے ہیں۔دفاع اور سکیورٹی کے شعبہ میں ہم نے آپسی حقوق کے کئی مسئلوں کی شناخت کی ہے ۔ہم سکیورٹی میں تعاون اور دفاعی شعبہ کے متعدد مسئلوں پر معاہدہ کرنے کے عمل میں ہیں۔ساتھ ہی،ہم دونوں ملکوں کے درمیان مکمل سلامتی مذاکرات کا نظام قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں