آزادی مارچ:مولانا فضل الرحمن اورشہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا نے شہباز شریف سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان آزادی مارچ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.