کیلیفورنیا اور لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں 17مقامات پر لگی آگ اب تک بے قابو ہے۔خشک ہواوں کے باعث آگ نے لاس اینجلس کے مہنگے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔حکام نے ایک سو پچیس قیمتی گھوڑوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ آگ کے باعث ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔کیلیفورنیا میں گزشتہ ہفتے سے مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ،تیز ہوائوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث آگ پھیل رہی ہے ، شمالی اور وسطی حصوں میں آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے متعدد علاقوں کی بجلی بھی بند کردی گئی ۔آگ سے بننے والے دھوئیں کے باعث فضا بھی شدید آلودہ ہو رہی جس کے خلا سے لئے گئے مناظر بھی جاری کر دیے گئے ۔ دوسری جانب لاکھوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔