فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے غور کر رہے ہیں، وزیر خارجہ
جشن آمد رسولؐ کے حوالے سے ملتان میں ہونے والی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ جہاں نبی اکرمؐ کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے وہیں گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے ہم سب افسردہ بھی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ نبی اکرمؐ کی آمد کا جشن منارہی ہے۔ خوشی کے ساتھ ساتھ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے امت افسردہ بھی ہے۔ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔