حکومت کورونا سےبچاو کی ویکسین لگانے کے عمل میں پیشرفت کررہی ہے: وزیر اسد عمر
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو کورونا سےبچاو کی ویکسین لگانے کے عمل میں پیشرفت کررہی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سال کے آخر تک سات کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سات کروڑ لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ چار کروڑ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دو ماہ میں ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا بلکہ ویکسین لگوانے کی تعداد اس سے بھی بڑھ جائے گی۔