ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ مقابلہ پرتھ میں ہورہا ہے جہاں اس سے قبل پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔خیال رہے کہ گروپ 2 میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔