ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش نے زمبابوے کو ہرادیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں ڈرامائی صورتحال اس وقت ہوئی جب زمبابوے کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے لیکن ڈاٹ بال کے باعث ٹیم کو کوئی رن نہیں ملا اورکھلاڑی پویلین کی جانب بڑھ گئے۔
تاہم امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا اور تمام کھلاڑی واپس گراؤنڈ میں آگئے، جب کہ اب آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے جو نہیں بن سکے اوریوں بنگلادیش کو اس مقابلے میں فتح حاصل ہوئی۔