این اے 45 کرم میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

کرم: این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بنا کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، طریقہ کار کے تحت وہ تمام افراد جو پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موجود ہیں انہیں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ضمنی الیکشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے جمیل خان اور جماعت اسلامی کے شیر محمد خان سمیت کل 16 امیدواران میدان میں ہیں۔