جو میچز ہارے تھے ان میں بھی زیادہ حصہ ہم حاوی رہے, جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں: نائب کپتان شاداب خان کادلاسہ

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہےکہ کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں۔
پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ پہلے میچز کے جو رزلٹ تھے اس سے بہتر ٹیم ہیں،دونوں میچز قریب جاکر ہارے تھے مگر فنش نہیں کرپا رہے تھے، جو میچز ہارے تھے ان میں بھی زیادہ حصہ ہم حاوی رہے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں سو وکٹوں کا نہیں سوچ رہا، ابھی ورلڈ کپ پر فوکس ہے، اگر میرے ایک رن سے بھی ٹیم کو فائدہ ہو تو وہ زیادہ اہم ہے۔