وزیراعلیٰ پنجاب نے ’کلمہ چوک تا لبرٹی چوک‘ ری ماڈلنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، کلمہ چوک تا لبرٹی کی ری ماڈلنگ(سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ) کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کلمہ چوک تا لبرٹی چوک تک ری ماڈلنگ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی اور وقت کی بچت ہوگی۔اس حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سی بی ڈی بلیوارڈ پر تقریباً 4 ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی، یہ منصوبہ لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب اور پاکستان بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔