وزیراعظم کا خاتون صحافی کے اہلخانہ کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہلخانہ کے حوالے کرنےکی ہدایت کی ہے۔