اراضی کیس: دوست محمد مزاری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی عدالت نے اراضی کیس میں گرفتار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اراضی اسکینڈل میں دوست محمد مزاری کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا۔دوران سماعت محکمہ اینٹی کرپشن نے دوست محمد مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔اینٹی کرپشن حکام کا مؤقف تھا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔