گلوکارہ شکیرا نےغرب الہند میں ایک جزیرہ خریدا ہے، جس میں وہ سیاحت کو فروغ دیں گی.
واکا واکا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبئین گلوکارہ شکیرا نے موسیقار روجر واٹرز کے ساتھ پارٹنر شپ پر غرب الہند میں ایک جزیرہ خریدا ہے۔ چونتیس سالہ شکیرہ اس جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دونوں کا ارادہ ہے کہ وہ اس جزیرے میں پرتعیش گھروں کا قیام عمل میں لائیں گے اورسیاحوں کی سہولت کے لیے کئی لگثرری ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری اور لگژری بیچ بھی قائم کیے جائیں گے۔