لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مسلم لیگ کے ایم پی اے ممتاز ججہ، چینی باشندہ اور چار خواتین انتقال کرگئیں،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس۔
لاہورکے جناح ہسپتال میں گزشتہ چھ روز سے داخل مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز ججہ ڈینگی کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔ڈینگی وائرس کے باعث اُن کے پلیٹ لیٹس بہت کم ہوگئے تھے۔ ادھرگنگا رام ہسپتال میں تین روز سے زیر علاج چونگی امر سدھو کی رہائشی گلنازآج دم توڑ گئی۔ جبکہ میو ہسپتال میں ڈینگی فیور میں مبتلا تیس سالہ صائمہ فاروق اور وحیداں بی بی بھی جانبر نہ ہوسکیں، لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل ثوبیہ بھی ڈینگی بخار کا شکار ہوئی ۔دوسری جانب کنگ ایڈورڈ کالج میں ڈینگی کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایگری کلچر کے سیکرٹری عارف ندیم نے بتایا کے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں تین سو اکیتس مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے لاہور کے دوسو اسی مریض ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے بارہ ہزار کے قریب مریض سامنے آئیں ہیں جن میں سے لاہور کے دس ہزار پانچ سو پچیس مریض ہیں۔ صوبائی دارلحکومت لاہور کے ہسپتال مریضوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں اور بستروں کی کمی کے باعث لوگ برآمدوں میں بینچوں پر لیٹے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں آلات خراب ہونے کی شکایات ہیں جس نے مریضوں کی مشکلات میںمزید اضافہ کردیا ہے۔