عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں بیالیس ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تیرہ سو روپے سستا ہوگیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بیالیس ڈالر گرکر سولہ سو بیس ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تیرہ سو روپے کم ہو کر پچپن ہزار چار سو روپےاور دس گرام سونے کے دام گیارہ سو پندرہ روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار چار سو پچیاسی روپے ہوگئے۔ صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت گررہی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی عارضی ہےجس میں مستقبل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔