مسئلہ کشمیر کے حل سے پہلے بھارت سے تجارت ہمارے مفاد میں نہیں امین فہیم کے دورہ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائینگے: قائمہ کمیٹی تجارت
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین خرم دستگیر خان نے کہا ہے کشمیر ‘ پانی اور دیگر تصفیہ طلب مسائل کے حل سے پہلے بھارت سے تجارت پاکستان کے مفاد میں نہیں ‘ وزیر تجارت کے دورہ بھارت کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے ‘ امین فہیم نے دورہ بھارت سے قبل قائمہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا نہ آج تک کمیٹی کے کسی اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔ وہ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔