ایازصادق11اکتوبرکوعوام کی عدالت سےسرخروہوں گے: حمزہ شہباز
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم کے مسائل دھرنوں اور دھاندلی کا شور کرنے سے حل نہیں ہوں گے،،کیوں کہ پاکستان کے مسائل ان باتوں سے بہت بڑے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیےسب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی،،ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،ایاز صادق عوام کی حمایت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،،حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ کراچی میں امن بحال ہورہاہے،،دہشتگردی کاقلع قمع کرنےکیلئےقیادت ایک پیج پرہے،،قوم میں شعوربیدارہوچکاہے، پاکستانی قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ ضرور جیتےگی،