پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو29 رنز سے شکست دے دی
ملک میں نو سال بعد ویمنز کرکٹ بحال ہوئی۔خواتین کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے شہری کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں امڈ آئے۔ جوش و خروش بھی اپنے عروج پر تھا۔قومی ٹیم نے بھی مداحوں کو مایوس نہ کیا اور بنگلہ دیش کو ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میں انتیس رنز سے دھول چٹا ئی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم نے اسکور بورڈ پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوبیس رنز جوڑے،بسمہ معروف نے شاندار پینسٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں،جویریہ خان نے چوالیس رنز اسکور کیے،بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو جبکہ جہاں آرا عالم اور فہیمہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کپاکستانی گیند بازوں کی نپی تلی بالنگ نے بنگالی ٹائیگرسز کیلئے ہدف کا حصول مشکل بنادیا۔مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پچانوے رنز ہی بناسکی ۔بنگلہ دیش کی طرف سے عائشہ رحمان اور فرحانہ حق نے تیئس تیئس رنز اسکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو جبکہ بسمہ معروف ،ثنا میر۔ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک ایک شکار کیا بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر بسمہ معروف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا