قندوز پرطالبان کے قبضے کے بعد نیٹو فورسز افغان افواج کی مدد کیلئے قندوز پہنچ گئیں
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ روز سے اب تک 3 فضائی حملے کیے گئے، جن میں سے ایک قندوز شہر کے مضافات اور دو حملے ائرپورٹ کے قریب کیے گئے، جس پر طالبان قابض ہیں۔سالوں بھاری قیمت ادا کرنے کے بعد نیٹو افواج کی بھاری اکثریت کا گزشتہ سال کے اختتام تک انخلاء ہوچکا ہے۔ اس کے 13ہزار کے لگ بھگ رہ جانے والے فوجی تربیت اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغانستان میں موجود ہیں۔