آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی دو ہزار سترہ کیلیے آٹھ ٹیموں کا اعلان کر دیا
دو ہزار سترہ کی چیمپینز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم حصہ نہیں لے سکے گی کیونکہ وہ آئی سی سی رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہے ،،بنگلہ دیش نے ٹرافی میں کم بیک کیا ہے اور ساتویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے وہ بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا ، پاکستان ایونٹ میں حصہ لینے والی آخری ٹیم ہے جس کا نمبر آٹھواں اور پوائنٹس نوے ہیں ،،دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ ،بھارت،نیوزی لینڈ ،انگلینڈ ،اور سری لنکا شامل ہیں