پاکستانppp کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی پیپلزپارٹی کے رہنما شازیہ مری کی ڈگری کیخلاف عطامحمد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شازیہ مری کی گریجویشن کی ڈگری جعلی ہے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ شازیہ مری نے ان کی بیٹی کی ڈگری اپنے نام جاری کروالی۔ عدالت نے کراچی یونیورسٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے کر مقدمے کی سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔