بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کےلئے تیار ہیں۔ حکومت نے ملکی سالمیت اورایل او سی کےمعاملات پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے: زعیم قادری

پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کےلئے تیار ہیں۔ حکومت نے ملکی سالمیت اورایل او سی کےمعاملات پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اڈہ پلاٹ پر پی ٹی آئی کے سرکس کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فلم چلا کرقوم کی توجہ دوسری طرف موڑنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف حکومت اور اداروں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک طرف قوم کا بھارت کے خلاف عزم ہے اوردوسری طرف عمران خان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی حفاظت کیلئے سات ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ بتیس جیمرز بھی موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کےبارے میں انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی سالمیت کوچیلنج کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شہید جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتےہیں۔ پوری قوم متحد ہے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی کےبعد ملک دشمن عناصر دہشتگردی پھیلاناچاہتےہیں۔ حکومت ملکی سالمیت اورایل او سی کےمعاملات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے۔