عالمی برادری بھارت کوجارحیت سے باز رکھےبھارت مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم سےتوجہ ہٹانا چاہتا ہے:ملیحہ لودھی

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سرجیکل سرائیک کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا، انکا کہنا تھا کہ بھارت نے ایسی کوئی کارروائی کی نہ ہی ایسی جرات کرسکتا ہے ، بھارت نے شیلنگ کی جس کا اسے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں،، بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ کے دوران دو پاکستانی فوجی شہید ہوگئے جبکہ ایک بھارتی فوجی کو بھی سرحد پار کرنے پر حراست میں لے لیا گیا،، پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ سرحد کے قریب دیہات خالی کرالئے گئے ہیں، فوج کی نقل و حرکت میں تیزی آگئی ہے اگر وہ کسی قسم کے حملے کی تیاری کر رہا تو پاکستان بھی اس کا بھرپور جواب دے گا ، کوئی ملک اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دوسرا ملک اس کی سرحد کی خلاف ورزی کرے، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستانی افواج ہر خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں، سرحد پار سے کوئی حرکت ہوئی تو جواب بھی ویسا ہی دیا جائے گا، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں اور کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھا کر مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،، عالمی برادری اسے جارحیت سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے،