بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس

بھارت کی طرف سے مسلسل اشتعال انگیزیوں پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا،،، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اراکین کو بریفنگ دی اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔۔۔ وفاقی کابینہ نےایل اوسی پرفائرنگ کےنتیجے میں شہیدسپاہیوں کیلیےفاتحہ خوانی کی،،، اور شہداکے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔۔۔ وفاقی کابینہ نے بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کر کے سیز فائر کی خلاف ورزی کی،، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں،،، وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کےحالیہ بیانات پاکستان میں دہشتگردی،مداخلت کاثبوت ہیں،،، پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،،، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کیا،، کابینہ نے اڑی حملے میں پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیانات سےظاہرہوتاہے وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سےعالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے، بھارتی فورسز نے خواتین بچوں اور بوڑھوں سمیت 110سے زائد معصوم کشمیریوں کا قتل عام کیا، بھارتی بربریت ریاستی دہشتگردی پر عالمی توجہ دلاتے رہیں گے،،، وفاقی کابینہ نے کشمیریوں کے قتل عام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔۔۔