پاکستان بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا، مسلح تصادم سے خطے ميں تباہی آسکتی ہے

وفاقی کابينہ کے اجلاس سے قبل وفاقی وزراء کا کشمیر کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی مہم جوئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت عالمی فورم ميں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اور مقبوضہ کشمير میں ہونے والے مظالم سے دنيا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، وفاقی وزيردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی سياست چمکانے کيلئے يہ حرکتيں کر رہا ہے، کشمير ميں مظالم ڈھانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہيں، انہوں نے کہا کہ بھارت غيرذمہ دارانہ رويے کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان بھارتی مہم جوئی کا بھرپورجواب دے گا، مسلح تصادم سے خطے ميں تباہی آسکتی ہے، مشيرخارجہ سرتاج عزيز نے کہا کہ پاکستان کشميری عوام کے حق خوداراديت کی حمايت سے پيچھے نہيں ہٹے گا، بھارت مسئلہ کشمير سے راہ فرار اختيار کرنا چاہتا ہے، بھارت نے بلااشتعال کارروئی کی تو جواب ديں گے، بلیغ الرحمان نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے جبکہ دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، برجیس طاہر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے، وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ریاض پیرزادہ نے کہا کہ بھارت مظلوموں کی آواز کو نہیں دبا سکتا، امیر مقام نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے ، کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا ۔۔۔