، پاکستان دشمنی میں اندھا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں پیش

بھارت کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ تو سامنے آیا لیکن انڈین آرمی اب تک کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی،،، بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ کو ’’سرجیکل سٹرائیک ‘‘کا نام دینے کے بعد انڈین میڈیا’’ جنگی جنون ‘‘کا بری طرح شکار ہو چکا ہے،،،،
بھارتی میڈیا نے ایکشن فلموں کو بھی مات دے دی،،، مسلسل بے پر کی اڑنے میں مصروف ہے،،، ڈی جی ایم او نے جھوٹ کے انبار تو لگا دئیے اب بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیوں کو سچ ثابت کرنے میں تلا ہوا ہے،،، بھارتی نیوز چینلز پر بے بنیاد ’’کہانیوں‘‘ کے ذریعے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے دن بھر مسلسل جھوٹ پر جھوٹ گھڑا جارہا ہے۔۔ الگ الگ کہانیاں پیش کر کے اپنی عوام کو محظوظ کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جھوٹی کہانیوں کا ثبوت یہ ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم او پریس کانفرنس میں کچھ کہتے رہے،،، بھارتی میڈیا اپنی رپورٹس میں کچھ کہہ رہا ہے،،، پہلے اڑی ڈرامہ اور اب سرجیکل سٹرائیک کی فلم،،، سچ تو یہ ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے بیان الٹے بھارت کے گلے پڑ چکے ہیں،،،، بھارتی بوکھلاہٹ اس کیلئے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے۔ بھارتی میڈیا پاگل پن اور جھوٹ کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔۔