کرپشن کے خلاف جنگ،،، کپتان اور ان کے کھلاڑی فل ایکشن میں
کرپشن کے خلاف جنگ،،، کپتان اور ان کے کھلاڑی فل ایکشن میں،،،، لاہور کا سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیا۔۔۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے قریب اڈا پلاٹ پر پڑاؤ ڈال لیا،،، کپتان کے کھلاڑی بڑی تعداد میں جلسہ گاہ موجود پہنچ گئے،،، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پنڈال میں سٹیج کپتان کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار،،، بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں،،،
جلسہ گاہ اور اس طرف آنے والے تما راستوں پر عمران خان کے بڑے بڑے پوسٹرز لگائے گئے ہیں،،، راستوں کو تحریک انصاف کے بینرز سے سجایا گیا ہے،،، پنڈال میں لگے بڑے بڑے سپیکر ماحول گرما رہے ہیں۔۔۔
احتساب مارچ کے موقع پر خواتین کی حفاظت کیلئے مرکزی رہنماؤں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہیں،،، جو خواتین کو سکیورٹی حصار میں رکھنے اور جلسے کے اختتام پر بھی انہیں بحفاظت وہاں سے نکالنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ رائے ونڈ مارچ کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے قافلو ں کی آمد جاری ہے، دور دراز علاقوں سے پہنچنے والے کھلاڑیوں نے رات اڈہ پلاٹ پر ہی گزاری۔ کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پرہے،،