ٹام پرائس مہنگے نجی طیاروں میں سفر کرنے پرعوام سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے

امریکہ کے وزیر صحت ٹام پرائس مہنگے نجی طیاروں میں سفر کرنے پرعوام سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے،، ٹام پرائس نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 26 نجی طیاروں میں سفرکرنے کے لیے 4 لاکھ ڈالرز خرچ کیے ،، وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹام پرائس کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے،، اور ان کی جگہ ڈان جے رائٹ کو ایگزیکٹو وزیرصحت بنادیا گیا ہے،، خیال رہے کہ امریکہ میں قومی سلامتی کےلیے کام کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام اہلکاروں کو کمرشل پروازوں میں سفرکرنا ہوتا ہے،،