شمالی کوریا ور امریکہ کی دشمنی جنگ کی جانب بڑھنے لگی ہے
شمالی کوریا ور امریکہ کی دشمنی جنگ کی جانب بڑھنے لگی ہے ،شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ،، جن پر امریکا سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاؤس پر ’’میزائلوں کی بارش‘‘ برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے،، جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہری فوج میں بھرتی ہونا شروع ہو گئے ہیں،ادھر برطانوی تھنک ٹینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑی جنگ کے واضح امکانات ہیں ،، جنگ ہوئی تو تباہی بے تحاشہ ہوگی
دونوں ممالک کے صدور کے بیانات بھی جنگ کی جانب اشارہ کر رہے ہیں ،، کم جانگ ان نے ٹرمپ کو پاگل ، جبکہ ٹرمپ نے کم جانگ ان کو راکٹ بوائے کا لقب دے دیا ،
اب دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑتی ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ، تاہم دنیا کو اس سے شدید خطرہ ہے