وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ہیلتھ سیکٹر سے وابستہ ترکی کے معروف گروپ کے وفد نے ملاقات کی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ہیلتھ سیکٹر سے وابستہ ترکی کے معروف گروپ کے وفد نے ملاقات کی،، گروپ نے پنجاب کے صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات کے دروان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کو خوب سے خوب تربنانے کے لئے ترکی کا تعاون قابل تحسین ہے ،، ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے ملکرتیزی سے کام کرنا ہے ،، پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں،، شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کسی رکاوٹ کو اپنے مقصد کے حصول میں آڑے نہیں آنے دینا،، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور بڑھیں گے،، فرسودہ نظام کو بدل کر جدید طبی سہولتوں والا نظام لائیں گے،ایسا نظام آنا چاہیے جس پر عوام کا اعتماد ہو اور مریضوں کو سہولت ملے،،اس ضمن میں ترکی کا تعاون فائدہ مند ثابت ہورہاہے،، ترکی نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ نبھایاہے ،
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے،