بھارت ایک بار پھر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا

بھارت ایک بار پھر خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا ،، بار بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے لگا ،، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی،،بھارتی فوج نے ایل او سی پر رخ چکر اور راولاکوٹ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،، بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو شہری شہید ایک زخمی ہوا،، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلا میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی،، بھارتی فوج کی فائرنگ سے نائب صوبیدار ندیم شہید اور تین فوجی جوان زخمی ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں،،، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد دشمن کی توپوں کو سانپ سونگ گیا ،، جس کے بعد وہ دم دبا کر بھاگ نکلے ،، بھارت پچھلے کئی مہینوں سے ایل او سی پر بار بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے ،، جس کے نتیجے میں پاکستان کے درجنوں شہری شہید ہو چکے ہیں ،، پاکستان نے ہر فورم پر بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا معاملہ اٹھایا ہے ،، تاہم بزدل دشمن اپنے گھٹیا حرکتوں سے باز نہیں آیا ،،