ملک بھر میں نویں محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، واقعہ کربلا کی یاد میں گلی گلی شہر شہر امام عالی مقام اور ان کے جانثاروں کو انتہائی عقیدت و احترام سے پرسا دینے کا سلسلہ جاری ہے،،، چپے چپے میں کربلا میں اہل بیت کے مصائب بیان کئے جارہے ہیں، مختلف شہروں میں شبہیہ ذوالجناح، علم اور تعزیہ کے جلوس نکالے جارہے ہیں،،کربلا کے بہتر پیاسوں کی یاد میں جلوس اپنےروایتی راستوں پر رواں دواں ہیں،،ہردل خانوادہ رسول کی شہادت کویادکرکےتڑپ رہا ہے،،، علم لہراتے اور نوحے پڑھتے عقیدت مند واقعہ کربلا کو یاد کر رہےہیں،،، ہرآنکھ آشکبار ہے،، جلوسوں میں شریک عزادران سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کر کے فاطمہ کے لعل کی پرسہ داری کر رہے ہیں۔۔۔ لنگر اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے،،، جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہےحُضور پُر نور کے نور عین نواسے حضرت امام حُسین نے سنہ 61ھ میں اپنی اور اپنے باوفا آل و اصحاب کی قربانی انسانیت کی بقاء کے لئے پیش کی،،، میدان کربلا میں نواسہ رسول نے اپنے جانثاروں کے ساتھ صبر و استقامت اور قربانی کی وہ لازوال داستان رقم کی جسے رہتی دنیا تک بھلایا نہیں جاسکے گا،، معرکہ کربلا در حقیقت حق وباطل کے درمیان فرق کو واضح کرنے کا نام ہے
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل موبائل فون سروسز بند رہے گی،،، مجالس اور جلسوں کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،، بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں نو اور دس محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،،، ماتمی جلسوں کی گزرگاہوں پر تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے،،، جبکہ سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت ہے،،، تمام امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے،، جلوس کے روٹس پر مختلف مقامات پر واک تھرو گیٹ، کے علاوہ سخت چیکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں عاشور کی شب بارہ بجے تک موبائل فون سروسز بند رہیں گی، کراچی اور پشاور سمیت تمام حساس شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے، پنجاب میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشریٰ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،تین ہزار پانچ سو سیکیورٹی اہلکار جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں
اسلام آباد میں نو محرم الحرام کا جلوس جی سکس میں قائم مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریٰ سےبرآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرے گا، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس رینجرز، ایف سی اور سپیشل برانچ کے پینتیس سو سے زائد اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جلوس کی گزرگاہوں پر بم ڈسپوزل سکواڈ راستے کلئیر کر رہے ہیں۔ تمام راستوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، عزاداروں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،،
9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پر ہی اختتام پذیر ہو گ