ملک کے بڑے شہر اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں بھی موسم گرم رہے گا۔

ملک میں گرمی اور دھوپ کا سلسلہ جاری ہے ،،محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،،اس کے ساتھ ساتھ ملک کے بڑے شہر اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں بھی موسم گرم رہے گا۔۔پنجاب کے میدانی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا۔۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سندھ تھل اور بھکر میں 41 سینٹی گریڈ رہا۔صرف گلگت میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔