پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کردیئے ہیں۔ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستانی معیشت میں بہتری لانے اور چین کے ترقی کے تجربہ سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔وہ وطن واپسی سے قبل بیجنگ میں چین کی قومی ترقی اور اصلاحات کے چیئرمین ہی لائفنگ سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبوں کیلئے پندرہ ہزار اہلکاروں پرمشتمل ایک سیکیورٹی فورس تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے ریلوے کی مین لائن ون کی اہمیت اجاگر کی اور امید ظاہر کی کہ رواں سال منصوبے پر کام شروع ہو جائیگا۔