لاپتہ ترک خاندان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی۔ پولیس

لاہور سے لاپتا ہونے والے ترک خاندان کا تا حال کوئی سراغ نہیں ،تاہم پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے متاثرہ خاندان کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی۔پاکستان میں ترک اسکولوں کے ڈائریکٹر مسعودکچماز ،ان کی اہلیہ میرل مسعود،بیٹی ہدی نوراوردوسری بیٹی فاطمہ ہما27ستمبر کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹائون سے پر اسرار طور پر لاپتا ہو گئے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتا ترک خاندان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی تھی اور وہ غیرقانونی طور پر رہ رہے تھے۔لاپتا خاندان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے ترک خاندان کو زبردستی ملک بدر کردیا جائے گا۔پاکستان میں 1995میں پاک ترک فاونڈیشن کے تحت بننے والے پاک ترک اسکول اور کالجز کے 28کیمپس ہیں اور تقریبا 11 ہزار بچے یہاں زیر تعلیم ہیں۔