پی سی بی کی ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے ثناء میرہٹا کربسمہ معروف کو ون ڈے کپتان بنا دیا گیا۔ٹیم منیجر عائشہ اشعر،ویمنز کرکٹ ٹیم کی جی ایم شمسہ ہاشمی اورچیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سیکشن کمیٹی کوبھی فارغ کردیاگیا۔ثناء میر حیثیت کھلاڑی کھیلیں گی۔ویمنز ورلڈکپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر قومی ویمنز ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کی خبریں گردش میں تھیں اس حوالے سے گزشتہ روز پی سی بی کی ویمنز کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں۔پی سی بی کی جانب سے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ء میرہٹا کربسمہ معروف کو ون ڈے کپتان بنا دیا گیا۔ٹیم منیجر عائشہ اشعر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیااس کے علاوہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جی ایم شمسہ ہاشمی اورچیف سلیکٹر محمد الیاس سمیت سیکشن کمیٹی کوبھی فارغ کردیاگیاہے،نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعر قائم مقام جی ایم ہوں گی۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا ،ثناء میر کی خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،ثناء میر ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں کھلاڑی کی حیثیت سے دستیاب ہوںگی۔واضح رہے کہ بسمہ معروف پہلے ہی ٹی20 ٹیم کی کپتان ہیں،پی سی بی نے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی ہے ۔واضح رہے کہ ثنا میر کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کو لکھے گئے مبینہ خط میں کہا گیا تھا کہ موجودہ ویمن ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتی اور میرٹ پر سجھوتہ کررہی ہے، اسی بنا پر میں موجودہ عہدے داروں کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔