اب تک نوے فیصد ایٹمی ہتھیار پہلے ہی تباہ کئے جاچکے ہیں۔ امریکہ

امریکہ نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل طورپر تلف کرنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ خود عائد کردہ حتمی مدت کے تحت اپنے کیمیائی ہتھیار دوہزار تئیس کے آخر تک مکمل طورپر تلف کردے گا۔ امریکہ کاکہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوے فیصد ایٹمی ہتھیار پہلے ہی تباہ کئے جاچکے ہیں۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دو رز قبل ملک کے آخری کیمیائی ہتھیار ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے امریکہ پر الزام عائد کیاتھا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا۔