فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان میں محرم کے دوران فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے پشین کے علاقے طور شاہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی،، ایف سی نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی،، جبکہ دہشتگردی کے منصوبے کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے 2 ساتھیوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے،،جن سے مزید تفتیش جاری ہے،، ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ،، دہشتگردی کی کارروائی محرم کے دوران کوئٹہ میں کی جانی تھی،، جس کا مقصد فرقہ وارانہ فسادات کرانا تھا،، لیکن ایف سی کی بروقت کارروائی نے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے