ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پرپاکستان نے چاروکٹ کے نقصان پر دوسوچھیاسٹھ رنز بنالیے
ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پرپاکستان نے سری لنکا کیخلاف چاروکٹ کے نقصان پردوسوچھیاسٹھ رنز بنا لیے۔پاکستان نے دوسرے دن کھیل کا آغاز بغیرکسی وکٹ کے چونسٹھ رنز کے مجموعی سکورسے کیا۔اوپنرزشان مسعود اورسمیع اسلم نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے ایک سوچودہ رنز کی شراکت داری قائم کی۔سمیع اسلم اکیاون رنز بنا کرپریرا کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔شان مسعود نے بھی نصف سنچری بناتے ہوئے انسٹھ رنزبنائے،وہ ہیراتھ کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ایک سوسولہ رنزپردوکھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد اظہرعلی اوراسد شفیق نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکورکوایک سوپچانوے پرپہنچایا۔اسد شفیق نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے وہ انتالیس رنزبناکرہیراتھ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ دوسوچھیاسٹھ رنزپرگری۔بابراعظم اٹھائیس رنزبناکرپرادیپ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے دو اورپریرا اورہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی