کراچی میں نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرکرامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کرختم ہوگیا
ملک بھرکی طرح شہرقائد میں بھی نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نکالا گیا، جلوس کے شرکا راستے میں امام حسینؓ اورشہداء کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی،سینہ کوبی کرتے رہے۔ نومحرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک میں ہونیوالی مرکزی مجلس کے بعد برآمد ہوا اوراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ علی رضا پہنچا جہاں عزاداروں نے نمازظہرین ادا کی۔ نومحرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے،پولیس ورینجرزکے چھ ہزارسے زائد افسران وجوانوں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دیئے جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پرموجود عمارتوں پرپولیس و رینجرزکی جانب سے اسنائپرزتعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جاتی رہی۔ شہرقائد میں نومحرم الحرام کا جلوس اپنی مخصوص گزرگاہوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادرمیں اختتام پذیرہوا۔عزادار شہدا کربلا اورامام حسینؓ کی لازوال قربانیوں اورشہادتوں پرسینہ کوبی اورنوحہ خوانی کرتے رہے۔