پاکستان تحریک انصاف نے عزیر بلوچ اور بلدیہ ٹاؤن سانحے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر علی حیدر زیدی نے چیف سیکریٹری سندھ کو تحریری مراسلہ بھی بھجوا دیا۔ مراسلے میں عزیربلوچ اور بلدیہ ٹاؤن سانحے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ علی زیدی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کا آرٹیکل انیس اے عوام کو معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔ لازم ہے کہ عوام کو ان اہم واقعات سے متعلق کی جانے والی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے۔ عزیر بلوچ, نثار موریہ اور بلدیہ ٹاؤن سے متعلق حقائق فراہم نہ کئے گئے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔