اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے آٹھویں پاکستانی بن گئے ہیں
مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کا شاندار کارنامہ،، ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرلیے،، اس اعزاز کے ساتھ وہ پاکستان کی طرف سے پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں،، اس سے قبل آٹھ پاکستانی پانچ ہزار رنز مکمل کر پائے ہیں. اظہر علی سے پہلے یونس خان، جاوید میانداد، انضمام الحق ، محمد یوسف، سلیم ملک، مصباح الحق اور ظہیر عباس نے پاکستان کی طرف سے پانچ ہزار رنز بنائے ہیں،، اظہر علی نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سر انجام دیا ہے. دو ہزار دس میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اظہر علی گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سینچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں،، اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران وہ ٹرپل سنچری بھی بنا چکے ہیں