چوروں نے عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے گھرکا صفایا کردیا
چوروں کی بنی گالہ میں بڑی واردات ،، عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے تین قیمتی موبائل فون اور ساٹھ ہزار روپے نقدی لے اڑے،، عون چوہدری نے بتایا کہ ایک نامعلوم چور صبح ساڑھے 3 بجے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوا،، اور صفایا کر گیا،، عون چوہدری کے ساتھ والے کمرے میں نعیم الحق سو رہے تھے،، ان کے آواز دینے پر چور بھاگ گیا،، عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بٹوے میں 60 ہزار روپے کے علاوہ کریڈٹ کارڈز بھی موجود تھے،، چور جو موبائل اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں،، ان میں اہم معلومات تھیں،، چوری کی واردات پر تھانہ بنی گالہ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے