شمالی کوریا کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو اڑا دینے کی دھمکی نے امریکا کو جھکنے پر مجبور کردیا
شمالی کوریا کی جانب سے وائٹ ہاؤس کو اڑا دینے کی دھمکی نے امریکیوں کی نیندیں اڑادیں،، اقتصادی پابندیوں سے سرکش ملک کو لگام دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو واشنگٹن حکام نے پیانگ یانگ کے آگے گھنٹے ٹیک دیئے،، بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک شمالی کوریا سے براہ راست رابطے میں ہے،، اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی پروگرام ترک کرنے کیلئے مذاکرات کرنے پر تیار ہے یا نہیں،، ریکس ٹلرسن نے اپنے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ امریکا اپنے تین چینلز سے پیانگ یانگ سے رابطے میں ہے،، ہم نے مفاہمت کے تمام راستے بند نہیں کیے