نوازشریف کو صرف نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا: مریم نواز
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ٹویٹرپیغام میں ایک بارپھر پاناما فیصلے پرکڑی تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پرپاناما سکینڈل میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔پاناما میں کوئی سکینڈل ہوتا تو مخالفین کو اقامہ کے پیچھے نہ چھپنا پڑتا۔مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے نوازشریف کو صرف نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا۔ان پرالزام محض قیاس آرائیوں پرمبنی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں دومختلف دستخطوں کے حوالے سے مریم نوازنے کہا کہ اب کوئی فونٹ نہیں دیکھے گا۔کیلیبری فونٹ ہوسکتا ہے