سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد پاکستان کا 6 روزہ دورہ کرے گا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔