منرل واٹر کمپنی کیس :کیوں ناریکارڈملنےاورنمونےآنےتک فیکٹریاں سیل کردیں،چیف جسٹس
زیرزمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیز کی کے خلاف ازخود ٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹسثاقب نثار نے منرل واٹر کمپنی کو گزشتہ 5سال کا ریکارڈ پیش کرنے کاحکم د یا اور ریمارکس دیئے کہ منرلواٹر کمپنی پاکستان میں فتور ڈال رہی ہے،پانی کے جتنے ٹیسٹ کراتے ہیں وہ غیر معیاری نکلتے ہیں، کیوں نہ ریکارڈ اورلیبارٹریز ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیکٹریاں سیل کر دیں اورپانی کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نےزیرزمین پانی نکال کر فروخت کرنے والی کمپنیز کی کے خلاف ازخود ٹس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نےمنرل واٹر کمپنی کو پانی کے نمونے کی لیبارٹیز ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ریکارڈ اورلیبارٹریز ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیکٹریاں سیل کر دیں اورپانی کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے۔