مشرف وطن آنے کیلئے تیارہیں مگرشفاف ٹرائل اوربیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے،ڈاکٹرامجد
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے تشخص کوپامال کیا گیا،وطن واپس آنے کی کوشش کی توراہ میں رکاوٹیں حائل کی گئیں،پرویزمشرف وطن واپس آئیں تویقین دہانی کرائی جائے کہ نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا اورشفاف ٹرائل ہوگا
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لوٹی ہوئی دولت واپس لانا،ملک کو خوشحال کرنا اورکرپشن سے پاک کرنا خوش آئند ہے،موجودہ حکومت میں پرویزمشرف کی کابینہ کے تیرہ وزیرشامل ہیں
ڈاکٹرامجد نے مزید کہا کہ پرویزمشرف خود پاکستان آکرپارٹی چئیرمین کا عہدہ سنبھالیں گے،ماضی میں استعفی دیا تھا مگرحالات کی بنا پراستعفیٰ واپس لینا پڑا