دو سیاسی جماعتوں کی حکومت میں بے تحاشا قرضہ لیا گیا۔ادارے اور کابینہ ایک ساتھ نہ ہوں تو آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری
لاہور کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا فوج اور عدلیہ حکومت کی پشت پر کھڑے ہیں۔ادارے اور کابینہ ایک ساتھ نہ ہوں تو آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ وزیراعظم ہاؤس کو چھوڑنا سادگی کا پیغام ہے۔وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ اب صرف چند لاکھ روپے رہ گیا ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کوشش ہے کہ سعودی عرب سی پیک سے فائدہ اٹھائے اور یہاں بڑے پراجیکٹ لگائے۔ گزشتہ دورحکومت میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے بے تحاشا قرض لیا۔۔۔کیا ہم بھی قرضہ لیکرملک چلائیں؟غریب عوام کے پاس کھانے کیلئے روٹی نہیں اور ہم میٹرو اور اورنج ٹرین بنائیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا پی آئی اے پینتالیس ارب روپے کا نقصان کر رہا ہے۔ریڈیو پاکستان مسلسل خسارے میں جا رہا ہے۔ملکی حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں